نوجوانی میں شاہ رخ اور میں سگریٹ اور بیڑی شیئر کیا کرتے تھے، منوج باجپائی

شاہ رخ جوانی میں کافی دلکش ،لڑکیوں میں بہت مقبول ، مجھے پہلی بار ڈانس کلب شاہ رخ لے کر گئے، انٹرویو

ہفتہ 22 مئی 2021 13:11

نوجوانی میں شاہ رخ اور میں سگریٹ اور بیڑی شیئر کیا کرتے تھے، منوج باجپائی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں کے اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے وہ اور شاہ رخ خان ماضی میں سگریٹ اور بیڑی آپس میں شیئر کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کیساتھ گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے منوج باجپائی نے کہا کہ ہم دونوں کی ملاقات نوجوانی میں ہوئی اور ہم نے دہلی میں بیری جون کے تھیٹر گروپ سے اکٹھے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ ان دنوں کافی دلکش تھے اور لڑکیوں میں وہ کافی مقبول تھے۔انہوں نے کہا کہ انھیں پہلی بار دہلی میں ڈانس کلب شاہ رخ خان لے کر گئے۔

وقت اشاعت : 22/05/2021 - 13:11:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :