ڈوین جانسن فلم میں کتے کے کردار کو اپنی آواز دیں گے

ہفتہ 22 مئی 2021 19:20

ڈوین جانسن فلم میں کتے کے کردار کو اپنی آواز دیں گے
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2021ء) ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانس (دی راک) اینی میٹڈ فلم میں کتے کے کردار کو اپنی آواز دیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق اینی میٹڈ فلم DC League of super-Pets میں ڈوین جانسن کو کاسٹ کیا گیا ہے جس میں وہ صرف ایک سپر کتے کے کردار کی آواز ڈب کرائیں گے جبکہ دیگر کرداروں کی آواز کیلئے انتظامیہ نے مشہور اداکاروں کو شامل کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی سٴْپرمین کے کتے کی ہے جوکہ ایک اڑنے والی بلی کے ساتھ مل کر جرائم کو روکتا ہے۔یہ فلم 20 مئی 2022 کو ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 22/05/2021 - 19:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :