اپنی والدہ کے کہنے پرحنا الطاف سے شادی کی ،آغا علی خان

پیر 24 مئی 2021 16:40

اپنی والدہ کے کہنے پرحنا الطاف سے شادی کی ،آغا علی خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) اداکار آغا علی خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی والدہ کے کہنے پرحنا الطاف سے شادی کی ایک انٹرویو میں آغا علی خان نے کہا کہ ڈرامہ سیریل "دل گمشدہ "کی سیٹ پر ان کی اداکارہ حناالطاف کے ساتھ اچھی دوستی ہوگئی تھی اور وہ ان کی والد کی بھی اچھی دوست بن گئیں تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حنا الطاف کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ انہیں اپنی زندگی میں ایسی کی لڑکی کی تلاش تھی اور انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار اپنی والدہ سے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بھی حنا الطاف کو اپنی بہو بنانے کی خواہشمند تھیں اور انہوں نے اپنی والدہ کی رضامندی کے بعد حنا الطاف کو پروپوز کیا اور یہ ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ ثابت ہوا۔
وقت اشاعت : 24/05/2021 - 16:40:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :