ڈوین جانسن کی بیٹیوں کے آگے ایک نہ چلی

پیر 24 مئی 2021 18:38

ڈوین جانسن کی بیٹیوں کے آگے ایک نہ چلی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2021ء) ہالی ووڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن (دی راک) اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھلونوں کے اسٹور پہنچ گئے جہاں باپ کی بیٹیوں کے آگے ایک نہ چلی اور بیٹیوں نے ڈوین جانسن کا خوب خرچہ کرادیا۔انسٹاگرام پر ڈوین جانسن نے کھلونوں کے اسٹور سے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی۔

(جاری ہے)

چھوٹی بیٹی والد سے ایک کھلونا خریدنے کو کہتی ہے جس پر ڈوین جانسن بہت ہی پیار سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس گھر پر پہلے ہی یہ 3ہزار ہیں۔

جس پر انکی بیٹی وہ کھلونا چھوڑ کر دوسرا خریدنے کا کہتی ہے،جس کے جواب میں ڈوین جانسن کہتے ہیں یہ تو پہلے ہی ہمارے پاس 6ہزار ہیں۔ڈوین جانسن کی بیٹی جس کے بعد اسٹور میں دوسرے کھلونے پسند کرنے لگتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ کھلونوں کے اسٹور میں داخل ہونے سے پہلے بیٹیوں کے ساتھ طے کرلیتا ہوں کہ یہاں میری بات مانی جائے گی، اور وہ یہ شرط ہوتی ہے کہ دونوں بیٹیاں دو،دو کھلونے خریدیں گی۔
وقت اشاعت : 24/05/2021 - 18:38:23