علی ظفر نے فہد مصطفیٰ کو کرکٹ کھیلنے کا چیلنج دیدیا

فہد مصطفیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد کو امپائر کیلئے نامزد کیا

منگل 25 مئی 2021 12:05

علی ظفر نے فہد مصطفیٰ کو کرکٹ کھیلنے کا چیلنج دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) راک اسٹار علی ظفر نے فہد مصطفیٰ کو لاہور آکر اٴْن کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا چیلنج دے دیا جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ نے نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیتیں دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے تو وہیں معروف شخصیات بھی اس پر اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

گلوکار علی ظفر نے کرکٹ کھیلتے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور فہد مصطفیٰ کیلئے لکھا کہ سر آپ لاہور آئیں تو بتائیں ایک کراچی بمقابلہ لاہور تو بنتا ہے۔جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ یہ دعوت نامہ کم اور کوئی چیلنج زیادہ لگ رہا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے اس میچ کیلئے امپائر بھی بتادئیے، فہد مصطفیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد کو امپائر کیلئے نامزد کیا۔علی ظفر نے نامزد امپائرز سے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ ’اور کیا چاہئے۔واضح رہے کہ علی ظفر کی ویڈیو پر سرفراز احمد اور شعیب اختر بھی اپنا ردعمل دے چکے ہیں۔سابق کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے فہد مصطفیٰ کو ساتھ ابو ظہبی چلنے کا کہہ دیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/05/2021 - 12:05:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :