لنڈسے لوہان کی طویل مدت بعد فلمی دنیا میں واپسی

اداکارہ لنڈسے لوہان نے 11 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا

منگل 25 مئی 2021 12:05

لنڈسے لوہان کی طویل مدت بعد فلمی دنیا میں واپسی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے کیریئر کی بحالی کے لئے کوششیں شروع کردیں اور اب اداکارہ نیٹ فلکس کی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق کامیڈی اور رومانس پر مبنی اس فلم میں 34 سالہ لنڈسے لوہان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ دیگر کاسٹ کے حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع کی جائے گی جبکہ اسے ریلیز اگلے سال کے آخر میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اداکارہ لنڈسے لوہان نے 11 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

وقت اشاعت : 25/05/2021 - 12:05:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :