شمالی وزیرستان کے لوگ ملک اور قوم کیلئے اپنا گھر باہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ، قوم مدد کے لئے باہر نکلے ‘ ثناء،پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرنے والی پاک افواج کی پشت پر ہیں ،جلد ملک کو امن نصیب ہوگا‘ اداکارہ

اتوار 29 جون 2014 12:41

شمالی وزیرستان کے لوگ ملک اور قوم کیلئے اپنا گھر باہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ، قوم مدد کے لئے باہر نکلے ‘ ثناء،پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرنے والی پاک افواج کی پشت پر ہیں ،جلد ملک کو امن نصیب ہوگا‘ اداکارہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) اداکار ہ ثناء نے پوری قوم سے آئی ڈی پیز کی مددکی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے لوگ ملک اور قوم کیلئے اپنا گھر باہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ، پاکستانی قوم نے ہر آفت میں اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے اور انشا اللہ آئی ڈی پیز کی مدد و حمایت میں بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون پر خصوصی کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ پوری قوم شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنے والی پاک افواج کی پشت پر ہیں انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب اس ملک کو دہشتگردی سے چھٹکارا اور امن نصیب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت لاکھوں کی تعداد میں لوگ اپنا گھر چھوڑ کر نقل مکانی کر چکے ہیں ،قوم اپنے ان بہن بھائیوں کی مدد کے لئے باہر نکلیں اور جس شکل میں ہو سکے اپنی مدد اور حمایت پہنچائی جائے تاکہ جو لوگ ہمارے لئے دکھ اٹھا رہے ہیں انکے دکھوں کا کسی حد تک مداواکیا جا سکے ۔

وقت اشاعت : 29/06/2014 - 12:41:36

متعلقہ عنوان :