ڈرامہ ’’تیری بے حسی‘‘میں اپنے کردار سے حقیقی معنوں میں انصاف کیا ہے ' ثنا فخر

پراجیکٹ کا موضوع انتہائی اچھوتا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحرمیں جکڑ لے گا' نامور اداکارہ

بدھ 26 مئی 2021 11:41

ڈرامہ ’’تیری بے حسی‘‘میں اپنے کردار سے حقیقی معنوں میں انصاف کیا ہے ' ثنا فخر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) نامور اداکارہ ثنافخر نے کہا ہے کہ نئی شروع ہونے والی ڈرامہ سیریل ’’ تیری بے حسی‘ میںاپنے کیرئیر کا منفرد کردارادا کیا ہے ،ڈرامہ سیریل کاموضوع انتہائی اچھوتا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحرمیں جکڑ لے گا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثنا فخر نے بتایا کہ میںاس وقت کراچی میں بننے والی تین ڈرامہ سیریلز کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہوں جبکہ ''تیری بے حسی ''سمیت دو ڈرامہ سیریلز آن ائیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک متعدد ڈرامہ سیریلز میں کردار ادا کر چکی ہوں لیکن ڈرامہ سیریل '' تیری بے حسی ''میں جو کردار نبھایا ہے مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اپنے کردار حقیقی معنوں میں انصاف کیا ہے لیکن اس کا فیصلہ میرے پرستار کریں گے۔

وقت اشاعت : 26/05/2021 - 11:41:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :