سلمان خان کا کمال آر خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

جمعرات 27 مئی 2021 12:48

سلمان خان کا کمال آر خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2021ء) بالی وڈ کے سلو میاں نے اپنی فلم رادھے کا ریویو کرنے پر بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمال آر خان کے خلاف کیس ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں درج کیا گیا ہے ۔ کمال آر خان نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ سلمان خان یہ ہتک عزت کا مقدمہ آپ کی مایوسی کا ثبوت ہے ۔ میں فلموں کے ریویوز اپنے فالوورز کے لیے کرتا ہوں۔ آپ کو مجھے فلم ریویوز کرنے سے روکنے کے بجائے بہتر فلمیں بنانی چاہئیں۔ میں سچائی کیلئے لڑتا رہوں گا، کیس کیلئے شکریہ۔

وقت اشاعت : 27/05/2021 - 12:48:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :