استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی اکلوتی صاحبزادی ندا نصرت ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں

میرے والد ایک عام انسان نہیں تھے میں آج بھی 16 اگست کے دکھ میں جی رہی ہوں، میں آج تک اس سے باہر نہیں نکل پائی‘ندا نصرت

جمعرات 27 مئی 2021 13:01

استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی اکلوتی صاحبزادی ندا نصرت ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2021ء) استاد نصرت فتح علی خان کی اکلوتی اولاد ان کی بیٹی ندا نصرت ہیں جو اب کینیڈا میں مقیم ہیں۔ ندا نصرت نے اپنے والد کی یادوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میں اس وقت تیرہ چودہ برس کی تھی جب ان کا انتقال ہوا، میرا ان کیساتھ زیادہ وقت تو نہیں گزرا لیکن بجپن میں ہوش سنبھالنے کے بعد چھ سات برس کے عرصے کی یادیں ایسی جو میری زندگی کا حاصل ہے کہ وہ ایک لیجنڈری فنکار کی بیٹی کہلانے میں بہت فخر محسوس کرتی ہیں۔

’ان کے جیسا فنکار اور والد شاید ہی کوئی ہو گا۔ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ عالمی افق پر چمکنے والے فنکار کی بیٹی ہونے کا اعزاز ملا۔’وہ کہتی ہیں کہ ‘اکثر بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اتنے عرصے بعد کیوں منظر عام پر آئی ہوں، لوگوں کو میرے بارے میں علم ہی نہیں ہے تو میں کہتی ہوں کہ میرے والد ایک عام انسان نہیں تھے میں آج بھی 16 اگست کے دکھ میں جی رہی ہوں، میں آج تک اس سے باہر نہیں نکل پائی۔

(جاری ہے)

’استاد نصرت کے ساتھ بتائے وقت کی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ‘ان کو اپنے کام سے عشق تھا، ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا تھا لیکن جب بھی وہ گھر پر کوئی طرز بنا رہے ہوتے یا ریاض کرتے تو میں ان کے کمرے کے پردے کے پیچھے سے انھیں چھپ چھپ کر سنتی اور دیکھتی۔’وہ کہتی ہیں کہ’ ہمارے گھر میں ایک ایسا حصہ تھا جہاں بچوں اور خواتین کو جانے کی اجازت نہیں تھی، انھیں اس بات کا علم ہوتا کہ میں پردے کے پیچھے چھپی ہوئی ہوں، وہ مجھے دیکھتے تو میں وہاں سے بھاگ جاتی۔

’ندا نصرت بطور والد ان کی محبت کا ذکر کرتے ہوئے یاد کرتیں ہیں کہ ‘ مجھے بچپن میں قلم اور کلرپنسلز کا بہت شوق تھا تو وہ دنیا میں جہاں بھی جاتے وہاں سے میرے لیے بہت سے مہنگے اور مخلتف پین اور کلرپنسلز لاتے۔ ڈھیروں کلرنگ بکس لاتے، ان کے سامان میں سے آدھا سامان میری چیزوں کا ہوتا۔’وہ ایک یاد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘کام کی مصروفیت کے باعث وہ فیملی کو زیادہ وقت نہ دے پاتے اور اس کا انھیں بہت شدت سے احساس تھا۔

’ایک دفعہ بیرون ملک سے شو کے بعد واپس گھر آئے تو آتے ہی مجھے اپنی گود میں لیتے ہوئے کہا اب میں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزاروں گا، میں نے ان سے پوچھا بابا اب آپ کتنے دنوں کے لیے میرے ساتھ رہیں گے تو انھوں نے اس بات پر زارو قطار رونا شروع کر دیا۔’ندا نصرت کے مطابق وہ بہت حساس طبعیت کے مالک تھے۔ندا نصرت کا کہنا تھا کہ جب ہم دونوں باپ بیٹی ایک ساتھ ہوتے تو وہ بھول جاتے کے ارد گرد کی دنیا میں کہا ہے، وہ تمام توجہ مجھے دیتے۔

’شاید انھیں دنیا سے جلدی چلے جانے کا علم تھا، وہ ہر کام جلدی کرنا چاہتے تھے جب والدہ پوچھتی کہ آپ کو خدا نے اتنی شہرت دی ہے آپ کو جلدی کیوں ہے تو بابا کہتے کہ ابھی تم لوگوں کو نہیں سمجھا سکتا۔’ندا نصرت کا کہنا ہے کہ ‘جب بھی کبھی ان کے ساتھ بیرون ملک کسی شو پر جانے کا موقع ملتا تو وہ مجھے سٹیج کے بالکل سامنے بیٹھاتے اور شو کے دوران مجھے دیکھ دیکھ کر ان کی آنکھوں میں چمک آتی۔
وقت اشاعت : 27/05/2021 - 13:01:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :