اداکار ہ ندا یاسر کے مارننگ شو کو 12سال مکمل ہو گئے

یقین نہیں آرہا میں بارہ سال سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہوں ‘گفتگو

ہفتہ 29 مئی 2021 12:43

اداکار ہ ندا یاسر کے مارننگ شو کو 12سال مکمل ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء)اداکار ہ ندا یاسر کے مارننگ شو کو 12سال مکمل ہو گئے ۔ندا یاسر نے بطور میزبان کسی بھی ٹی وی چینل پر مسلسل بارہ سال مارننگ شو کر کے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ندا یاسر نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں بارہ سال سے مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہی ہوں ۔ منفرد اعزاز حاصل ہونے پر بیحد خوش ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف یاسر نواز کی جانب سے بنائے جانے والے کسی پراجیکٹ میں ہی اداکاری کروں گی اورباقی کسی اور پراجیکٹ میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 29/05/2021 - 12:43:02

Rlated Stars :