سائرہ یوسف کا’ماسی‘ کہنے والے کو کرارا جواب

ہفتہ 29 مئی 2021 12:53

سائرہ یوسف کا’ماسی‘ کہنے والے کو کرارا جواب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) خوبرو اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا صارف کی تنقید پر اسے ہی ٹرول کردیا۔سائرہ یوسف نے زارا شاہجان کیلئے برائیڈل شٴْوٹ کروایا جسے دیکھنے والے اداکارہ کی خوبصورتی کو سراہے بنا نہ رہ سکے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سائرہ یوسف کی تصاویر پر بے جا تنقید کی، جس پر انہوں نے تنقید کرنے والے کو ہی ٹرول کردیا۔

(جاری ہے)

خالد نامی صارف نے سائرہ یوسف کی پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا کہ ’اس قیمتی لباس میں بھی آپ ہماری کام والی ماسی لگ رہی ہیں۔‘سائرہ عموماً صارفین کے کمنٹس کا جواب نہیں دیتی تاہم اس بے جا تنقید پر چٴْپ نہ رہ سکیں اور انتہائی تحمل مزاجی سے صارف کو ٹرول کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ آپ کی کام والی ماسی اور میری جڑواں کو سلام۔سائرہ کے اس کمنٹ پر ان کے مداح کہہ رہے ہیں کہ سائرہ اچھے سے جانتی ہیں کہ بے جا تنقید کرنے والوں کو کیسے ٹرول کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2021 - 12:53:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :