شوبز میں ہمایوں سعید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، عائزہ خان

ْہمایوں سعید کو خٴْدا کی طرف سے اداکاری کا ٹیلنٹ ملا ہے اور وہ پیدائشی اداکار ہیں، اداکارہ

ہفتہ 29 مئی 2021 13:03

شوبز میں ہمایوں سعید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، عائزہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ شوبز میں اداکار ہمایوں سعید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ہے۔حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

(جاری ہے)

عائزہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ہمایوں سعید کے ماضی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’تٴْم ہی تو ہو‘ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔اداکارہ نے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شوبز انڈسٹری میں ہمایوں سعید کی جگہ کوئی اداکار نہیں لے سکتا ہے۔‘اٴْنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ہمایوں سعید کو خٴْدا کی طرف سے اداکاری کا ٹیلنٹ ملا ہے اور وہ پیدائشی اداکار ہیں‘۔

وقت اشاعت : 29/05/2021 - 13:03:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :