معروف ٹک ٹاکر مدیحہ اور احسن نے بھی نکاح کرلیا، مداحوں کی مبارکباد

ہفتہ 29 مئی 2021 13:03

معروف ٹک ٹاکر مدیحہ اور احسن نے بھی نکاح کرلیا، مداحوں کی مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت نے بھی گزشتہ روز ایک پٴْروقار تقریب میں نکاح کرلیا۔ ٹک ٹاک سٹار ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اٴْن کے شوہر احسن نے بھی اہلیہ کے لباس کے رنگ سے ملتی جلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

مدیحہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللہ ! میں اب مسز احسن بن گئی ہوں‘۔اٴْنہوں نے کیپشن میں اپنے نکاح کے دن کی تاریخ بھی درج کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’تصویر پر سب ماشاء اللہ کہیں‘۔دوسری جانب ٹک ٹاکر محمد احسن شفقت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور مدیحہ کے نکاح کے خاص دن کی تصویر شیئر کی جس میں اٴْن کی دٴْلہن گھونگھٹ ڈالے بیٹھی ہیں اور احسن محبت بھری نظروں سے اٴْنہیں دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

احسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حضرت محمدؐ کی حدیث لکھتے ہوئے ’الحمداللہ‘ لکھا۔ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت کے نکاح کی تقریب میں کنول آفتاب، ذوالقرنین سکندر، ربیکا خان، لاریب اور حارث علی سمیت دیگر ٹک ٹاک اسٹارز نے شرکت کی۔ دوسری جانب جنت مرزا اور عٴْمر بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغامات کے ذریعے ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت کو نکاح کی مبارکباد دی۔ٹک ٹاک کی دٴْنیا کی اس مقبول ترین جوڑی کی شادی پر اٴْن کے مداح اٴْنہیں خوب مبارکبا دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/05/2021 - 13:03:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :