کرونا سے سب سے پہلے بیٹا متاثر ہوا ،دیکھ بھال کے دوران مجھ میں علامات ظاہر ہوئیں،کم کارڈیشین

ہفتہ 29 مئی 2021 13:07

کرونا سے سب سے پہلے بیٹا متاثر ہوا ،دیکھ بھال کے دوران مجھ میں علامات ظاہر ہوئیں،کم کارڈیشین
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے بتادیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا کیسے ہوئیں۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران کم کارڈیشین نے بتایا کہ ان کا بیٹا سب سے پہلے کورونا سے متاثر ہوا جس کے بعد فیملی کے دیگر افراد میں وائرس پھیلا۔انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے سینٹ کے اسکول میں ایک بچے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور اسی بچے سے میرے بیٹے کو بھی بیماری لگی۔بیٹے کی دیکھ بھال کے دوران کچھ دن بعد مجھ میں بھی علامات ظاہر ہوئیں۔

وقت اشاعت : 29/05/2021 - 13:07:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :