بالی وڈ کی ایک اور نامور شخصیت کی کورونا وائرس سے موت

ہفتہ 29 مئی 2021 17:44

بالی وڈ کی ایک اور نامور شخصیت کی کورونا وائرس سے موت
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) بھارت میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وبا نے ایک اور معروف فلم ساز کی جان لے لی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے فلم ساز اور پروڈیوسر ریان اسٹیفن کو 20 روز قبل کووڈ ہوا تھا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھے ،صبح بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کی موت ہوگئی۔ریان اسٹیفن 'اندو کی جوانی' اور 'دیوی' سمیت کئی دیگر فلموں کے باعث جانے جاتے ہیں۔ہدایتکار کے یوں اچانک چلے جانے پر کیارا ادوانی، فرحان اختر، دیا مرزا اور ورون دھون سمیت متعدد اداکاروں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2021 - 17:44:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :