میرا نے ٹک ٹاک جوائن کرلی ،ویڈیوز وائرل

ہفتہ 29 مئی 2021 23:21

میرا نے ٹک ٹاک جوائن کرلی ،ویڈیوز وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2021ء) فلم سٹار میرا نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے جس میں شیئر کی جانے والی ان کی ویڈیوز دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی زیرگردش ہیں۔میرا جی نے ٹک ٹاک پر لیجنڈڑی اداکار عرفان خان کی فلم ’لائف آف پائی‘ کے ڈائیلاگ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کالی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

عرفان خان کہتے ہیں کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ آخر میں سب کچھ جانے دینے کا نام ہی زندگی ہے، سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ کو الوداع کہنے کا وقت نہیں ملتا۔

انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’خدا حافظ‘ لکھا۔اداکارہ نے اپنی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی جس پر ان کے مداح پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ٹک ٹاک پر میرا جی گاہے بگاہے اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں جویریہ سعود کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2021 - 23:21:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :