اداکار و ماڈل نبیل بن شاہدعلیشہ پاشا کیساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک

پیر 31 مئی 2021 12:44

اداکار و ماڈل نبیل بن شاہدعلیشہ پاشا کیساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) شوبز انڈسٹری کے اٴْبھرتے ہوئے اداکار و ماڈل نبیل بن شاہد میک اپ آرٹسٹ، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ’علیشہ پاشا‘ کے ساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئے۔علیشہ پاشا اور نبیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کیں۔

(جاری ہے)

نبیل بن شاہد نے اپنی اہلیہ علیشہ پاشا کے ہمراہ اپنی شادی کے دن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہائے خوبصورت! ہماری زندگی کے اس نئے باب میں ہمیں خوشی و سکون ملے۔

اٴْنہوں نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوبصورت تو آپ پہلے سے ہیں اور اب اٴْس میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔دوسری جانب علیشہ پاشا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نبیل کے ساتھ لی گئی دلکش تصویر شیئر کی۔ماڈل نے کیپشن میں اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرا گھر۔اٴْنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ہمیں اپنی دٴْعاؤں میں یاد رکھیں۔
وقت اشاعت : 31/05/2021 - 12:44:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :