سلمان خان کا اپنی مشہور زمانہ فلم ’’دبنگ‘‘ کا اینیمیٹڈ ورژن پیش کرنے کا اعلان

پیر 31 مئی 2021 20:47

سلمان خان کا اپنی مشہور زمانہ فلم ’’دبنگ‘‘ کا اینیمیٹڈ ورژن پیش کرنے کا اعلان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2021ء) معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے مداح ایک بار پھر خوش ہوجائیں کیونکہ سلومیاں نے اپنی مشہور زمانہ فلم ’’دبنگ‘‘ کا اینیمیٹڈ ورژن پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے دبنگ کے اینیمیٹڈ ورژن کا پرومو جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے دلکش ‘چلبل پانڈے ‘والے انداز میں نظر آ رہے ہیں ۔

سلمان خان نے پرومو ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم دبنگ کے مشہور ڈائیلاگ بھی تحریر کیے۔ سلومیاں نے لکھا: ‘بھیا جی اسمائل(مسکرائیں)! آگئے ہیں چلبل پانڈے اپنے اینیمیٹڈ انداز میں این دبنگ ، دی اینیمیٹڈ سیریز، 31 مئی سے، ہر روز رات 12 بجے، کارٹون نیٹ ورک پر!سلمان خان نے اس سے پہلے دبنگ کے اینیمیٹڈ ورڑن کے حوالے مداحوں کو کبھی نہیں بتایا تھا۔
وقت اشاعت : 31/05/2021 - 20:47:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :