اداکار منال خان اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام نے ریس ٹریک میں دن گزارنے کی دلچسپ تصاویر انسٹاگرام پرشیئرکردیں

منگل 1 جون 2021 14:39

اداکار منال خان اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام نے ریس ٹریک میں دن گزارنے کی دلچسپ تصاویر انسٹاگرام پرشیئرکردیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) اداکار منال خان اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام سوشل میڈیا فالوورز کو اپنی سرگرمیوں سے آگا رکھتے ہیں۔دونوں نے ریس ٹریک میں دن گزارنے کی دلچسپ تصاویر انسٹاگرام پرشیئرکی ہیں۔منال نے اپنی ایک دلکش تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ کیپشن تصویرمیں ہے، اداکاراہ کا اشارہ اپنی شرٹ پرلکھے الفاظ سیلفی کوئین کی جانب تھا۔

(جاری ہے)

احسن نے کراچی کے اومنی کارٹنگ سرکٹ میں ریس کار چلانے کی ایک ایکسائٹنگ ویڈیو بھی شیئرکی۔اداکار کو ونٹیج کاروں کا انتہائی شوق ہے اوروہ جدید وپرانی گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر شیئرکرتے رہتے ہیں۔منال اور احسن کی منگنی 18 مئی کوایک سادہ تقریب میں ہوئی، یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ منال کو آخری بار ڈرامہ سیریل جلن میں دیکھا گیا۔
وقت اشاعت : 01/06/2021 - 14:39:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :