الحمد اللہ! عمر بٹ کے ساتھ بات پکّی ہوگئی ہے‘ جنت مرزا

ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں

بدھ 2 جون 2021 12:42

الحمد اللہ! عمر بٹ کے ساتھ بات پکّی ہوگئی ہے‘ جنت مرزا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اٴْبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ اٴْن کی ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ساتھ بات پکّی ہوگئی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کسی کی کال آئی اور اٴْنہوں نے مجھ سے میری منگنی کے حوالے سے پوچھا۔

جنت مرزا نے کہا کہ ’اٴْنہوں نے مجھ سے کہا جنت تمہاری منگنی ہوگئی تو میں نے کہا نہیں، پھر اٴْنہوں نے مجھ سے کہا نیوز چینل پر تمہاری منگنی کی خبریں چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’الحمداللّہ! عٴْمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔

جنت مرزا نے کہا کہ ’جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عٴْمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 02/06/2021 - 12:42:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :