کمال آر خان نے سلومیاں کو فلمی کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی

دیکھو بالی وڈ کے غنڈے بھائی، لڑنے کی ہمت ہے تو سامنے آکر لڑو، کے آر کے

بدھ 2 جون 2021 12:47

کمال آر خان نے سلومیاں کو فلمی کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) کمال آرخان نے سلومیاں کا کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور بھارتی فلمی ناقد کمال آرخان کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اب کے آرکے نے سلومیاں کا کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔کمال آر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عام صارفین کی رسائی کو بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کے آرکے نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دیکھو بالی وڈ کے غنڈے بھائی، لڑنے کی ہمت ہے تو سامنے آکر لڑو! یہ احمق گلوکار (میکا سنگھ) اور جدوجہد کرنے والی اداکاراؤں کو آگے کر کے ان کے پیچھے نہ چھپو!۔کے آ کے نے کہا کہ ’میرا وعدہ ہے کہ میں تمہارا کیریئر تباہ کر کے تمہیں ایک ٹیلی ویڑن میزبان بنا دوں گا،یہ تمہارا آخری وقت ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجزیہ کرنے پر کمال آر خان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ سلمان خان کی حمایت میں گلوکار میکا سنگھ بھی میدان میں آئے اور کے آرکے کو ’گدھا‘ اور ’چوہا‘ کہا۔ میکا سنگھ نے کمال آر خان کے خلاف ایک گانا بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان ’کے آرکے کتا‘ ہوگا۔
وقت اشاعت : 02/06/2021 - 12:47:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :