کیٹ ونسلیٹ کا سوشل میڈیا پر فلٹرز والی تصاویر کے استعمال پر اظہارِ افسوس

بدھ 2 جون 2021 12:47

کیٹ ونسلیٹ کا سوشل میڈیا پر فلٹرز والی تصاویر کے استعمال پر اظہارِ افسوس
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے سوشل میڈیا پر تصویروں کے ساتھ فلٹرز استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران 45 سالہ کیٹ ونسلیٹ نے کہا کہ اصل چہرے خوبصورت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ہم نے سیکھنا چھوڑ دیا ہے کہ ان چہروں سے محبت کیسے کی جائے کیونکہ اب سوشل میڈیا کی وجہ سے ہم ان چہروں کو فلٹرز کے نیچیچھپا کر رکھتے ہیں۔کیٹ ونسلیٹ نے مزید کہا کہ کوئی بھی فوٹوشاپ کے ذریعے خود کو بدل سکتا ہے۔عام طور پر مجھے اس نسل کے لئے برا لگتا ہے کیونکہ میں اس چیز کو رکتا یا تبدیل ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہی۔

وقت اشاعت : 02/06/2021 - 12:47:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :