میری زندگی میں جتنے بھی اتار چڑھاؤ آئے ہیں‘حدیقہ کیانی

برطانیہ میں ایک پراجیکٹ پر کام کی وجہ سے ڈرامہ ’’الفا براوو چارلی‘‘ میں کام کی پیشکش ٹھکرا دی تھی

جمعرات 3 جون 2021 12:45

میری زندگی میں جتنے بھی اتار چڑھاؤ آئے ہیں‘حدیقہ کیانی
ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ انہیں 90 کی دہانی کے معروف ڈرامے ’الفا براوو چارلی‘ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہیں انکارکرنا پڑا۔یوٹیوب چینل کودیئے گئے انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ ان کی زندگی میں جتنے بھی اتار چڑھاؤ آئے ہیں، اس دوران ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور کسی کو یہ پتہ نہ چلے کہ وہ دکھی ہیں۔

(جاری ہے)

گلوکاری کرتے ہوئے انہیں کئی برس بیت گئے لیکن وہ بہت بعد میں اداکاری کے میدان میں آئیں، اس کے لیے اللہ نے میرے لئے موقع بنایا۔حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں مجھے اداکاری کے لیے کئی پیشکشیں ہوئیں، ماضی کے معروف ڈرامہ ’الفا براوو چارلی‘ میں شعیب منصورنے انہیں اداکاری کی پیشکش ہوئی، شعیب منصور کا کام کو دیکھتے ہوئے انہیں انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن وہ اس وقت برطانیہ میں تھیں اورایک پروجیکٹ کو مکمل کرنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے انکارکردیا۔ اس کے بعد جوبھی پیشکش ہوئیں ان کو کرنے کے لیے میرا دل نہیں مانا۔ اس کے بعد کئی برسوں تک وہ اپنے ہر انٹرویو میں یہ کہتی تھیں کہ انہیں اداکاری نہیں آتی اور نا ہی کرنی ہے۔
وقت اشاعت : 03/06/2021 - 12:45:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :