کار میں سوار ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کو دوران سفر پولیس نے روک لیا

جمعرات 3 جون 2021 12:45

کار میں سوار ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کو دوران سفر پولیس نے روک لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) بھارتی اسٹارز ٹائیگر شروف اور دیشا پاٹنی کی کار کو دورانِ سفر پولیس نے روک لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اسٹارز کو پولیس نے اس وقت روکا جب وہ جم سے ورک آؤٹ کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا کہ اسٹارز نے دوران سفر اس سڑک پر جانے کی کوشش کی جو تعمیراتی کام کی وجہ سے پہلے سے ہی بند تھی۔ بعد ازاں پولیس نے گاڑی کے کاغذات دیکھنے کے بعد انھیں جانے کی اجازت دی جبکہ انھیں دوسرا روٹ اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

وقت اشاعت : 03/06/2021 - 12:45:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :