والدہ نے گھرداری سکھائی ہے اور گھر کے کام کرنا پسند ہے، اقراعزیز

جمعرات 3 جون 2021 13:19

والدہ نے گھرداری سکھائی ہے اور گھر کے کام کرنا پسند ہے، اقراعزیز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2021ء) اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ وہ گھر  کی خودصفائی  کرتی ہیں ۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ     وہ ایک متوسط فیملی کی لڑکی تھیں اور ان کی والدہ نے انہیں گھر  داری کرناسکھایا ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو  نوکری کے ساتھ ساتھ گھر کے کاموں کو بھی کرتے دیکھا ہے  اور وہ خوو بھی اپنے گھر میں سارے کام  کرتی تھیں ۔

(جاری ہے)

اپنے شوہر  اداکار یاسر حسین کے ساتھ    رشتے کی نوعیت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم دونوں میاں  بیوی  کے ساتھ ساتھ  بہترین دوست ہیں اور دونوں اس بات  پر یقین رکھتے ہیں کہ میاں  بیوی کے رشتے میں دوستی، احساس    اور احترا م   شامل ہو تو ہو رشتہ بہت خوب صورت ہونے کے ساتھ دیرپا ہونے کی ضمانت ہے اور شاید اسی لئےآج  ہم دونوں  ایک ساتھ ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا  کہ انہیں  اس بات پر فخر ہے کہ ان کی والدہ کریم کی پہلی فی میل ٖڈرائیور  تھیں اور ان کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو  خوداری کے ساتھ زندگی گزارنے  پر یقین رکھتی ہیں۔
وقت اشاعت : 03/06/2021 - 13:19:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :