اداکارہ منال خان نے اسنیک ویڈیو ایپ کی دٴْنیا میں قدم رکھ دیا

منال خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی

جمعہ 4 جون 2021 12:28

اداکارہ منال خان نے اسنیک ویڈیو ایپ کی دٴْنیا میں قدم رکھ دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 7 ملین فین فالوونگ رکھنے والی خوبرو اداکارہ منال خان نے اسنیک ویڈیو ایپ کی دٴْنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔اسنیک ویڈیو ایپ پر آفیشل اکاؤنٹ بنانے کے بعد منال خان کے بعد مداح اٴْنہیں ٹی وی اسکرین اور انسٹاگرام کے ساتھ اسنیک ویڈیو ایپ پر بھی دیکھ سکیں گے۔

منال خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اسنیک ویڈیو ایپ پر بنائے گئے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اٴْنہوں نے ابھی تک اپنی صرف ایک ویڈیو شیئر کی ہوئی ہے۔اٴْنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’مجھے اسنیک ویڈیو ایپ پاکستان پر فالو کریں۔

(جاری ہے)

اسنیک ویڈیو ایپ پاکستان کی جانب سے تخلیق کی گئی ایک ایپ ہے جو کہ بالکل مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرح ہے۔اس ایپ پر بھی ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز بناکر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور اب زیادہ تر نامور ٹک ٹاکرز نے بھی اسنیک ویڈیو ایپ پر اپنے اکاؤنٹس بنالیے جہاں اٴْن کی فین فالوونگ میں اضافہ ہورہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے ٹک ٹاک کی دٴْنیا میں انٹری دی تھی۔عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاو?نٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اٴْنہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا تھا۔عائزہ خان کا اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ ’گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔
وقت اشاعت : 04/06/2021 - 12:28:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :