کورونا نے ایک اور بالی ووڈ اداکارہ رنکو سنگھ کی جان لے لی

ہفتہ 5 جون 2021 12:17

کورونا نے ایک اور بالی ووڈ اداکارہ رنکو سنگھ کی جان لے لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) عالمی وبا کورونا وائرس نے بالی ووڈ فلم ’ڈریم گرل‘ کی اداکارہ رنکو سنگھ کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رنکو سنگھ کا گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اٴْنہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔گھر میں قرنطینہ کے دوران اداکارہ رنکو سنگھ کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد اٴْنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اٴْنہیں وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہسپتال کے وارڈ میں اداکارہ رنکو سنگھ کی طبیعت مزید بگڑنے لگی جس کے بعد اٴْنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا۔اداکارہ رنکو سنگھ کی طبیعت مزید خراب ہوتی گئی جس کے بعد وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں دوران علاج چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رنکو سنگھ دمہ کی بھی مریض تھیں جبکہ اٴْن کی کزن کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے 7 مئی کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی اور دوسری ڈوز لگوانے سے پہلے ہی اٴْنہیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی تھی۔
وقت اشاعت : 05/06/2021 - 12:17:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :