شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک کی چند روز تک انسٹاگرام سے غائب رہنے کے بعد واپسی

ہفتہ 5 جون 2021 12:17

شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک کی چند روز تک انسٹاگرام سے غائب رہنے کے بعد واپسی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) بھارتی فلموں اور ٹیلی وژن کی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پالک جو کہ چند روز تک اپنے انسٹاگرام سے غائب ہوگئی تھیں، اب وہ دوبارہ انسٹا گرام پر ایک دھماکے کے ساتھ وارد ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز پالک نے انسٹا ہینڈلر پر ایک شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی عدم موجودگی کے بارے میں بتاتے ہوئے انھوں نے کیپشن تحریر کیا، اوہ وہ واپس آگئی، اور اب بہت ہی حیرت انگیز ٹیم کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔جس پر ان کے دوستوں اور پرستاروں نے کمنٹس سیکشن میں انھیں واپسی پر خوش آمدید کہا ہے۔ کسی نے کہا کہ میں نے آپ کو کافی مس کیا تو کسی نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 05/06/2021 - 12:17:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :