مجھے پرانی زندگی کے طعنے ،دھمکیاں دینے والے جان لیں مجھے دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،رابی پیرزادہ

مجھے بالکل فرق نہیں پڑتا کس کے موبائل یا اِن باکس میں میرا ماضی ہے،اب رابی اپنے اللہ کی ہے ،وہی میری عزت کی حفاظت کرنیوالا ہے، سابق گلوکارہ

ہفتہ 5 جون 2021 14:16

مجھے پرانی زندگی کے طعنے ،دھمکیاں دینے والے جان لیں مجھے دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،رابی پیرزادہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اٴْن کے ماضی کی وجہ سے اٴْنہیں تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو کھری کھری سٴْنا دی۔ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اٴْنہوں نے بتایا کہ اٴْنہوں نے قرآن پاک کے 9 سپارے مکمل کرلئے ہیں۔سابق گلوکارہ نے کہا کہ ’اٴْنہیں دینِ اسلام کے مطابق زندگی گٴْزارنا بہت اچھا لگتا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ اسی طرح اپنی خدمات سرانجام دیتی رہیں‘۔

اٴْنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے ناقدین کو بڑے ہی پٴْرسکون انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے وہ بہن بھائی جو دن رات مجھے میری پٴْرانی زندگی کے طعنے اور دھمکیاں دیتے ہیں وہ جان لیں مجھے فرق نہیں پڑتا‘۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’مجھے بالکل بھی فرق نہیں پڑتا کہ کس کے موبائل یا اِن باکس میں میرا ماضی ہے‘۔سابق گلوکارہ نے لکھا کہ ’مگر یہ جان لیں اب رابی اپنے اللہ تعالیٰ کی ہے اور وہی میری عزت کی حفاظت کرنے والا ہے‘۔

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہن میں نے موسیقی چھوڑ دی ہے، مگر آپ کو دیکھ کر مرحوم نصرت فتح علی خان یاد آگئے، کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے۔‘اٴْنہوں نے کہا تھا کہ ’ہم مسلمان کسی کیلئے گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے لیکن ہاں اٴْمید ضرور کرتے ہیں کہ دین کے حوالے سے منفی بیانات دینے والے افراد ہمارے دینِ اسلام کی نمائندگی نہ کریں‘رابی پیرزادہ کے اس ٹوئٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر اٴْنہیں اٴْن کے ماضی کی وجہ سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ساتھ ہی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 05/06/2021 - 14:16:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :