گلوکارہ شکیرا فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی

جمعہ 4 جولائی 2014 12:32

گلوکارہ شکیرا فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی

ریوڈی جنیرو ((اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) )کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔یہ اختتامی تقریب 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل منعقد ہوگی اور شکیرا وہاں ’لا لا لا‘ (برازیل 2014) گائیں گی۔یہ لگاتار تیسرا موقع ہے کہ شکیرا ورلڈ کپ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی۔

اس سے قبل وہ 2010 میں جنوبی افریقہ اور 2006 میں جرمنی میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔انھوں نے 2010 کے ورلڈ کپ کا سرکاری گانا واکا واکا بھی گایا تھا جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا مقبول ترین گانا ہے۔شکیرا سپین کی قومی فٹبال ٹیم کے رکن جیرارڈ پیکے کی گرل فرینڈ ہیں-37 سالہ شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ یہ موقع ملنے پر بہت پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ شائقین نے اس گانے کو بہت پسند کیا ہے اور میں اس پر پرفارمنس دینے کے لیے بیچین ہوں۔

شکیرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا فٹبال سے بہت قریبی تعلق ہے اور میں جانتی ہوں کہ ورلڈ کپ مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟خیال رہے کہ ’ہپس ڈون لائی‘ اور ’شی وولف‘ جیسے مشہور گانے پیش کرنے والی شکیرا سپین کی قومی فٹبال ٹیم کے رکن جیرارڈ پیکے کی گرل فرینڈ ہیں جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں شکیرا کے علاوہ کارلوس سنتانا اور ہپ ہاپ گلوکار وائیکلف جین بھی موجود ہوں گے۔

وقت اشاعت : 04/07/2014 - 12:32:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :