یاسر نواز کی حکومت سے کورونا ٹیون ہٹانے کی اپیل

کورونا وائرس ٹیون کو تبدیل کرکے سورہ الرحمٰن کی تلاوت لگا دی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں

بدھ 9 جون 2021 12:06

یاسر نواز کی حکومت سے کورونا ٹیون ہٹانے کی اپیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے حکومت سے موبائل فون پر لگائی جانے والی کورونا ٹیون تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔حال ہی میں یاسر نواز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کی موجودہ حکومت کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی۔یاسر نواز نے اپنی پوسٹ میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’حکومت سے درخواست ہے کہ موبائل فون پر لگی کورونا وائرس کی ٹیون کو تبدیل کردیا جائے۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا تھا کہ ’کورونا وائرس ٹیون کو تبدیل کرکے سورہ الرحمٰن کی تلاوت لگا دی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں۔اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز بھی بنائے تھے۔یاسر نواز کے اس مشورے پر جہاں کچھ صارفین نے اٴْن کی حمایت کی تو وہیں کئی صارفین نے اداکار کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے یاسر نواز کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کردی گئی۔تاہم یاسر نواز نے سوشل میڈیا صارفین کا ردّعمل دیکھنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس کی اداکار نے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔
وقت اشاعت : 09/06/2021 - 12:06:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :