ہماری ٹرینیں ٹریک پر کب چلیں گی یاسر حسین کا سوال

بدھ 9 جون 2021 12:06

ہماری ٹرینیں ٹریک پر کب چلیں گی یاسر حسین کا سوال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے ڈہرکی ٹرین حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٴْٹھایا ہے کہ ہماری ٹرینیں ٹریک پر کب چلیں گی گزشتہ روز یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈہرکی ٹرین حادثے کے حوالے سے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

(جاری ہے)

یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک خبر شیئر کی جس کے مطابق اٴْس وقت ڈہرکی ٹرین حادثے میں 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی تھی۔

اداکار نے خبر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اداکاروں کی بکواس لڑائیوں پر تو ہر کوئی بات کررہا ہے لیکن ٹرین حادثے میں جو یہ معصوم افراد اللّہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے اٴْن کے لیے کوئی اپنی آواز نہیں اٴْٹھا رہا۔اٴْنہوں نے واقعے پر شدید دٴْکھ کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے سوال کیا کہ ’آخر ہماری ٹرینیں کب ٹریک پر چلیں گی
وقت اشاعت : 09/06/2021 - 12:06:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :