فرہاد ہمایوں کی جنگ بہت مشکل تھی،شعیب اختر کا انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 9 جون 2021 14:34

فرہاد ہمایوں کی جنگ بہت مشکل تھی،شعیب اختر کا انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک اسٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام دینے والے فرہاد ہمایوں کے انتقال پر شدید دٴْکھ کا اظہار کرتے ہوئے موسیقار کی یاد میں اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فرہاد ہمایوں کی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ فرہاد ہمایوں جس مرض سے لڑرہے تھے وہ جنگ بہت مشکل تھیاٴْنہوں نے لکھا کہ فرہاد ہمایوں نے اپنے مرض کا ڈٹ کر سخت مقابلہ کیا لیکن جو اللّہ کی مرضی تھی۔شعیب اختر نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دٴْعا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیشہ ہماری دٴْعاؤں میں رہیں گے۔

وقت اشاعت : 09/06/2021 - 14:34:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :