بھارتی شائقین فواد خان کو بالی وڈ فلموں میں دیکھنے کے خواہاں

بدھ 9 جون 2021 21:45

بھارتی شائقین فواد خان کو بالی وڈ فلموں میں دیکھنے کے خواہاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) بھارتی شائقین نے فواد خان کو بالی وڈ فلموں میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ اداکار فواد خان کی نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے فواد خان کو دوبارہ بالی وڈ فلموں میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ فواد خان ہالی وڈ ایک خوبرو شخصیت کے حامل ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں جلد بہتری آئے اور فواد خان دوبارہ سے بالی وڈ فلموں میں نظر آئیں ۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ فواد خان ہالی وڈ فلموں میں تو کام کرنے جارہے ہیں لیکن وہ بھارت میں آکر کام نہیں کر سکتے ۔

وقت اشاعت : 09/06/2021 - 21:45:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :