سوہائے علی ابڑو کی شوہر کیساتھ نئی تصاویر وائرل

جمعرات 10 جون 2021 14:38

سوہائے علی ابڑو کی شوہر کیساتھ نئی تصاویر وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) رواں سال سابق کرکٹر حنیف محمد کے پوتے سے رشت ازدواج میں منسلک ہونے والی سوہائے علی ابڑو نے شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اس بار اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی تصویریں شیئر کرکے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سوہائے علی ابڑو نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ لی گئیں کچھ حسین تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ دونوں بہت خوش نظر آرہی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصویریں مختلف تقاریب کی ہیں۔انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لابسٹر ہیں۔سوہائے علی ابڑو کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز ستاروں کی بڑی تعداد بھی محبت بھرے تبصرے کیئے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/06/2021 - 14:38:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :