پاکستان کو پاکستانیوں سے خطرہ ہے ، فرحان سعید

جمعرات جون 17:41

پاکستان کو پاکستانیوں سے خطرہ ہے ، فرحان سعید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) اداکار و گلوکار فرحان سعید کا سوشل میڈیا پر وائرل وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کی رہنما پیپلز پارٹی قادر مندوخیل سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی ویڈیو پر کہنا ہے کہ پاکستان کو صرف پاکستانیوں سے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’تھپڑ، چانٹے، گالیاں، طعنے، ٹرولنگ، میمز، یہ سب باتیں سٴْن کر آپ کے دماغ میں کون سا ملک آتا ہی ‘۔انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے سب لوگ ایک قوم بن جائیں، ہجوم نہ رہیں، اللہ کی قًسم پاکستان کو کسی سے خطرہ نہیں ہے سوائے پاکستانیوں کے۔گلوکار نے لکھا کہ ابھی بھی وقت ہے جو ہمیشہ نہیں رہے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2021 - 17:41:23

Your Thoughts and Comments