بھارتی اداکار کی فرہاد ہمایوں کیساتھ گزری خوبصورت یادیں

فادی نے ہمیشہ اپنی مدد سے ہمیں محفوظ ہونے کا احساس دلانے کی کوشش کی ،ارجن ماٹھور

جمعرات جون 17:41

بھارتی اداکار کی فرہاد ہمایوں کیساتھ گزری خوبصورت یادیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) چند روز قبل پاکستانی موسیقار فرہاد ہمایوں نے ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بہترین موسیقی سے نام کمایا ہے۔بالی ووڈ اداکار ارجن ماٹھور جو کہ ٹی وی سیریز ’میڈ ان ہیوین‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے مشہور ہیں، گلوکار اور ڈرًمر ر فرہاد ہمایوں کے قریبی دوست تھے۔اداکار ارجن ماٹھور نے انسٹاگرام پر موسیقار فرہاد ہمایوں کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کے چند اسکرین شاٹس اور ان کی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

ارجن ماٹھور نے فرہاد ہمایوں کے لیے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک تفصیلی نوٹ بھی لکھا ہے، جس میں انہوں نے فرہاد ہمایوں کے ساتھ گزارے ہوئے بچپن کے یادگار لمحوں کو یاد کیا ہے۔اداکار نے لکھا ہے کہ ’میری پہلی یادیں فرہاد ہمایوں، یا ’’ فادی ‘‘ ، جیسا کہ میں انہیں بچپن سے جانتا تھا، اس وقت کی بات ہے جب میں چھوٹا بچہ تھا اور میرے والدین کے سب سے اچھے دوست، شہزاد انکل اور نوی آنٹی، پاکستان سے آئے تھے۔

(جاری ہے)

‘اپنی بچپن کی گزری ہوئی یادوں کے بارے میں بتاتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’ہم والدین کا دعوتوں کے لیے روانہ ہونے کا انتظار کررہے تھے تاکہ اِن کی غیر موجودگی میں ہم اپنی پسندیدہ فلمیں دیکھ سکیں۔بچپن میں جب ہمارے اہل خانہ لاہور میں ان سے ملنے گئے تھے تو مجھے یاد ہے کہ ان کے گھر پر میں نے سب سے بڑے آلو پراٹھے دیکھے تھے اور لاہور جم خانہ میں تیراکی کے بعد چکن کے بہترین سینڈویچ کھائے تھے۔اداکار نے اپنے نوٹ کے اختتام پر لکھا کہ ’فادی نے ہمیشہ اپنی مدد سے ہمیں محفوظ ہونے کا احساس دلانے کی کوشش کی جس طرح فادی کے والد، شہزاد انکل نے میرے والدین کے لیے کی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2021 - 17:41:23

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments