اداکارہ میرا قبضہ گروپ کے شکنجے میں آگئیں

جمعرات جون 19:44

اداکارہ میرا قبضہ گروپ کے شکنجے میں آگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) اداکارہ میرا بھی قبضہ گروپ کے شکنجے میں آگئی جس سے نجات کے لئے اداکارہ میرا نے قبضہ گروپ کے ارکان کے خلاف سی سی پی او لاوہر غلام محمود ڈوگر کے پاس اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر اس کی ایک جائیداد ہے جو اس نے کرائے پر دے رکھی تھی لیکن اب کرائے داروں نے اس پر باقاعدہ قبضہ کرلیا ہے اداکارہ میرا کے مطابق ملزمان نے ان کی والدہ سے زبردستی انگوٹھے لگوا کر جائیداد ہڑپ کرنے کی کوشش کی ہے لہٰذا اسے واگزار کروایا جائے۔ اداکارہ میرا کے مطابق قبضہ مافیا نے جعلی سازی کے ذریعے انگوٹھے لگوا کر ان کا ڈیفنس کا گھر پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2021 - 19:44:28

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments