دلیپ کمار کو ہندوستانی فلمی صنعت کی خدمات پر 30اپریل کو پھالکے رتن ایوارڈ دیا جائیگا

جمعہ 27 اپریل 2007 12:30

ممبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 27 اپریل 2007) بابائے ہندوستانی سینما دادا صاحب پھالکے آنجہانی کے 138ویں یوم پیدائش کے موقع پر فلمی دنیا کے افسانوی اداکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو ہندوستانی فلمی صنعت کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 30اپریل کو پھالکے رتن ایوارڈ عطا کیا جائیگا۔ دلیپ کمار کو قبل ازیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

پھالکے اکیڈمی کے صدر نشین مسٹر سنتوش سنگھ جین نے بتایا کہ پھالکے رتن ایوارڈ کیلئے دلیپ کمار کا نام دادا صاحب پھالکے اکیڈمی اور دیگر 36فلمی انجمنوں نے پیش کیا ۔ دلیپ کمار کے علاوہ جن دیگر فلمی شخصیتوں کو اعزازات دئیے جائینگے ان میں جتندر ‘ششی کلا ‘ارونا ایرانی ‘کم کم ‘سشیلا رانی پٹیل اور امرتا راؤ کے علاوہ پروڈیوسر گلشن بہل ‘ ڈائریکٹر لیکھ ٹنڈن ‘راج شری پروڈکشن کے کمل کمار اور راج کمار برجاتیہ اور گو تم ادھیکاری شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 27/04/2007 - 12:30:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :