میرا کی جائیداد پر قبضے کے الزام میں ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج

جمعہ 11 جون 2021 14:37

میرا کی جائیداد پر قبضے کے الزام میں ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) پولیس نے فلم اسٹار میرا کی والدہ کے پلازا پر قبضے کا مقدمہ درج کرلیا۔ملزمان میاں شاہد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے پلازے کو کرائے پر لیا تھا بعد ازاں جعلی کاغذات بنائے اور خالی کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے اداکارہ میرا کے بھائی حسن عباس کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس میں چوری اور قبضے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 11/06/2021 - 14:37:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :