اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت15جون تک ملتوی

ہفتہ 12 جون 2021 13:39

اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت15جون تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت15جون تک ملتوی کر تے ہوئے اداکارہ کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران عتیق الرحمان کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد عدالت نے اداکارہ میرا کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت15جون تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ میرا کی جانب سے فیملی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے جس میں میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 12/06/2021 - 13:39:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :