دوستی کتنی گہری ہونی چاہئے نعمان اعجاز نے سہیل احمد کیساتھ تصویر شیئر کردی

دوستی اتنی گہری ہونی چاہیے کسی کو سمجھ ہی نہ آئے کس نے کس کو بگاڑا ہے، اداکار

ہفتہ 12 جون 2021 14:43

دوستی کتنی گہری ہونی چاہئے  نعمان اعجاز نے سہیل احمد کیساتھ تصویر شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے مداحوں کو گہری دوستی کے بارے میں اہم معلومات سے آگاہ کردیا۔ نعمان اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹیج اور ٹی وی کے لیجنڈری کامیڈین اداکار سہیل احمد کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر نعمان اعجاز اور سہیل احمد کے درمیان قائم دوستی کے مضبوط رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’دوستی اتنی گہری ہونی چاہیے کہ کسی کو سمجھ ہی نہ آئے کس نے کس کو بگاڑا ہے۔‘اداکار نے اپنے دوست کا تعارف کرواتے ہوئے لکھا کہ ’سہیل احمد! ایک لیجنڈ، ایک دوست اور اس سے بھی بڑھ کر ایک عظیم انسان‘۔نعمان اعجاز کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ وہ دو لیجنڈز کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوش ہوگئے ہیں۔کچھ صارفین نعمان اعجاز اور سہیل احمد کی گہری دوستی پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/06/2021 - 14:43:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :