سٴْشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں نے 14 جون کو ’ اینٹی نیپوٹزم ڈے‘ قرار دے دیا

پیر 14 جون 2021 20:43

سٴْشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں نے 14 جون کو ’ اینٹی نیپوٹزم ڈے‘ قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) آنجہانی بھارتی ہیرو سٴْشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کی جانب سے اٴْن کی خودکشی کا دن یعنی 14 جون کو ’اینٹی نیپو ٹزم ڈے‘ قرار دے دیا گیا ہے۔ سٴْشانت سنگھ راجپوت کے مداح اٴْن کی پہلی برسی منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سشانت سنگھ راجپوت کی پہلی برسی کے موقع پر اٴْن کے کروڑوں مداحوں و فالوورز کی جانب سے سٴْشانت کی یاد میں سوشل میڈیا سائٹس پر پوسٹنگ کے ذریعے دٴْکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اپنے پسندیدہ ہیرو کے اقوال، انٹرویوز اور پہلی برسی سے متعلق خوب پوسٹنگ کی جا رہی ہیں۔دنیا بھر میں سرچنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچنگ انجن گوگل پر بھی سشانت سنگھ راجپوت کی تصویر کے ساتھ 14 جون کو ’اینٹی نیپوٹزم ڈے‘ کے طور پر بتایا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 14/06/2021 - 20:43:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :