کم کارڈیشین سے علیحدگی کے بعد کانیے ویسٹ نے روسی ماڈل سے تعلقات قائم کرلئے

سابق شوہر کے نئے معاشقے پر کم کارڈیشین کا تاحال کوئی سخت رد عمل سامنے آیا نہ اس پر کوئی اعتراض کیا، میڈیا رپورٹ

پیر 14 جون 2021 20:43

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) امریکی موسیقار، کاروباری شخصیت اور سال 2020 میں امریکی صدارتی انخابات میں حصہ لینے والی 44 سالہ کانیے ویسٹ سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے کم کارڈیشین سے علیحدگی کے بعد روسی ماڈل 35 سالہ ایرینا شایک سے تعلقات استوار کرلیے۔کانیے ویسٹ اور ان کی سابق اہلیہ 40 سالہ کم کارڈیشین کے درمیان گزشتہ برس اگست میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

علیحدگی کے بعد رواں برس فروری میں کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، تاہم تاحال دونوں کے درمیان قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی۔کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے 24 مئی 2014 کو اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شادی کی تھی۔گزشتہ ساڑھے 6 سال کے دوران دونوں کے ہاں چار بچے ہوئے اور دونوں نے رومانوی جوڑی ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت بھی بٹوری اور دونوں کی کمائی میں بھی خوب اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

تاہم دونوں کی علیحدگی کے بعد اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ کانیے ویسٹ نے روسی ماڈل 35 سالہ ایرینا شایک سے تعلقات استوار کرلئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ دونوں کے درمیان اپریل 2021 کے بعد قربتیں دیکھی گئیں،رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہو چکے ہیں اور دونوں اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کے بھی خواہاں ہیں۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق سابق شوہر کے نئے معاشقے پر کم کارڈیشین نے کوئی بھی سخت رد عمل نہیں دیا اور انہیں اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں۔
وقت اشاعت : 14/06/2021 - 20:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :