بال کٹوانے پر کوئی پچھتاوا نہیں‘ علیزے شاہ

میں اپنے بال کٹوانے پر پچھتا نہیں رہی بس کبھی کبھی اپنے بالوں کو یاد کرتی ہوں

منگل 15 جون 2021 13:17

بال کٹوانے پر کوئی پچھتاوا نہیں‘ علیزے شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء)اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں بال کٹوا کر چھوٹے کروانے پر کوئی پچھتاوا نہیں البتہٰ کبھی کبھار وہ اپنے لمبے بالوں کو یاد کرتی ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بال کٹوانے پر پچھتاوے کے حوالے سے ایک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں کو پٴْرسکون ہونے کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ میں اپنے بال کٹوانے پر پچھتا نہیں رہی بس کبھی کبھی اپنے بالوں کو یاد کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز علیزے نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اسٹوری میں بالوں کے حوالے سے ایک خصوصی میم شیئر کی تھی۔میم میں دِکھایا گیا تھا کہ ایک لڑکی کے بال بہت لمبے اور خوبصورت ہوتے ہیں اور جب وہ اٴْنہیں کٹوا دیتی ہے تو اٴْنہیں بہت زیادہ دٴْکھ ہوتا ہے۔علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی میم میں کہا گیا تھا کہ ’جب آپ اپنے بال کٹوا دیں اور پھر آپ کو بعد میں اندازہ ہو کہ آپ کے لمبے بال زیادہ اچھے تھے۔اداکارہ کی اس میم سے اخذ کیا گیا تھا کہ جیسے وہ اپنے لمبے بال کٹوانے پر پچھتا رہی ہیں اب انہوں نے اس کی وضاحت کردی ہے۔
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 13:17:59

Rlated Stars :