زلفی نے کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا چارج سنبھال لیا

روحیل حیات نے مارچ میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا

منگل 15 جون 2021 13:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کیلئے موسیقار زلفی پروڈیوسر بن گئے، گزشتہ سیزن روحیل حیات نے پروڈیوس کیا تھا۔گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے زلفی کے کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوس کرنے کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹوئٹ پر معروف موسیقار زلفی نے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ جواب دیا۔زلفی نے اپنے انسٹاگرام پر کوک اسٹوڈیو کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں سے سفر کا آغاز ہوگیا ہے، اس پوسٹ میں انہوں نے ہیش ٹیگ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا استعمال بھی کیا۔واضح رہے کہ روحیل حیات نے مارچ میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

وقت اشاعت : 15/06/2021 - 13:17:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :