ہمیں بھی نبی پاک کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں، فیروز خان

فیروز خان نے 2018 میں سیدہ علیزے کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا محمد سلطان خان ہے

منگل 15 جون 2021 13:17

ہمیں بھی نبی پاک کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں، فیروز خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) اداکار فیروز خان نے ایک سے زائد شادیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھی نبی پاک کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں۔اداکار فیروز کا احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شرکت کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ شادی سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

فیروز خان احسن خان کے شو میں اپنی بہن اداکارہ حمائمہ ملک کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔ شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان احسن خان نے فیروز خان سے سوال کیا کہ وہ ابھی بچے تھے اور انہوں نے بہت جلدی شادی کرلی اس سوال کے ردعمل میں فیروز خان نے کہا نہیں بالکل نہیں بلکہ مجھے اور جلدی شادی کرنی چاہئے تھی۔

(جاری ہے)

فیروز خان نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے شادی سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے اور ایک نہیں بلکہ جس طرح ہمارے نبی ? نے زیادہ شادیاں کی ہیں ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے 2018 میں سیدہ علیزے کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا محمد سلطان خان ہے۔ تاہم گزشتہ برس فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور دونوں کی علیحدگی کے پیچھے کی وجہ ہانیہ عامر کو قرار دیا جارہاتھا۔لیکن فیروز خان، ہانیہ عامر یا علیزے نے نہ تو ان خبروں پر کوئی ردعمل دیا تھا اور نہ ہی فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کے درمیان علیحدگی کی تصدیق ہوسکی تھی۔
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 13:17:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :