دوسری زبان میں ڈبنگ کی گئی فلمیں اور ڈرامے مجھے پسند نہیں‘ فیصل قریشی

ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ اچھا پلے ہے اور پاکستانی ان سے بہت پیار کرتے ہیں

منگل 15 جون 2021 13:17

دوسری زبان میں ڈبنگ کی گئی فلمیں اور ڈرامے مجھے پسند نہیں‘ فیصل قریشی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) نامور اداکار فیصل قریشی نے ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ پسند نہ کرنے کی وجہ بتادی۔پاکستان کے نامور اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے نجی ٹی وی پروگرام میں اداکار اعجاز اسلم کے ہمراہ شرکت کی اس موقع پر میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔ارطغرل غازی دیکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے تو یہ ڈارمہ دیکھا ہی نہیں کیوں کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اس طرح کے کوئی بھی ڈرامے یا فلمیں پسند نہیں آتی جن کی دوسری زبان میں ڈبنگ کی گئی ہو یا پھر ڈرامے یا فلم کے ساتھ سب ٹائٹل چل رہے ہوتے ہیں، تو میرے لیے اس طرح کے پروگرامز دیکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

اداکار اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ میں نے ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ اس وقت دیکھا تھا جب اس کے بارے میں پاکستان میں دور دور تک کسی کو پتہ ہی نہیں تھا، میں نے یہ نیٹ فلکس پر دیکھا تھا اور یہ اچھا ڈرامہ ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میزبان کی جانب سے ڈرامے میں ’ارطغرل غازی‘ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کی تصویر دکھائی گئی تو فیصل قریشی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ اچھا پلے ہے اور پاکستانی ان سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی پاکستان سے بہت پیار ہے لہذا ہم چاہتے ہیں یہ پیارومحبت کا رشتہ برقرار رہے۔

وقت اشاعت : 15/06/2021 - 13:17:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :