سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کرینہ کپور خان ٹرینڈ چل گیا
فلم میں ’’سیتا‘‘ کے مرکزی کردار کے لیے 12 کروڑ کی خطیر رقم کا مطالبہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
منگل 15 جون 2021 13:17
(جاری ہے)
جب کہ کچھ لوگ تو اداکارہ پر ذاتی حملے بھی کررہے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ فلم میں سیتا کے کردار کے لیے کرینہ کپور کا نام لیا جارہا ہے جب کہ کرینہ کپورنے ایک ایسے شخص سے شادی کی جو حقیقی زندگی میں ایک الگ عقیدے سے تعلق رکھتا ہے۔
یہ بات سب کو معلوم ہے کہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ اداکار اور ’’پٹودی کے نواب‘‘ سیف علی خان کے ساتھ شادی کی ہے جس سے ان کے دوبیٹے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بہت سے بھارتی ’’سیتا‘‘ کے کردار کے لیے کرینہ کپور کا انتخاب کرنے پر مایوسی کا اظہار کررہے ہیں اور ٹوئٹر پر بائیکاٹ کرینہ کپور خان، اس کے علاوہ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ہندوؤں کے مذہبی دیوتا رام کی بیوی سیتا پر بننے والی فلم کے مصنف کے وی وجیندرا ہیں جنہوں نے ابتدا میں اس بات کی وضاحت کردی تھی کہ کرینہ کپور کو اس کردار کے لیے فائنل نہیں کیا گیا ہے لیکن ان کا یہ بیان بھی بہت سے بھارتیوں کا غصہ ٹھنڈا نہیں کرسکا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ’’سیتا‘‘ کے کردار کے لیے اداکارہ دپیکا پڈوکون کا نام بھی زیرغور ہے۔فلم میں اداکار مہیش بابو ’’رام‘‘ کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے جب کہ اداکار ہرتھیک روشن راون کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔ یہ فلم 3 ڈی میں شوٹ کی جائے گی اور اسے ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Madeline Zima
Melissa McCarthy
Wajid Khan
Joanna Vanderham
Daniel Day-Lewis
Candace Cameron-Bure
Azfar Rehman
Sarah Michelle Gellar
Jeetendra
Jodelle Ferland
Bilal Ashraf
Ryan Reynolds
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا